Social

پنجاب بڑے بھائی کا کردار ادا کرے، بلوچستان میں ہر صورت امن قائم کیا جائے، نواز شریف

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدراور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب پنجاب بڑے بھائی کا کردار ادا کرے،صدر ن لیگ نے وزیراعظم شہباز شریف کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہر صورت میں امن قائم کیا جائے،وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ن لیگ سے جاتی امراءمیں ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ صورتحال سمیت معاشی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال اور پارٹی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی صدر نوازشریف کومختلف اہم معاملات سے آگاہ کیا۔وزیر اعظم نے میاں نواز شریف کو بلوچستان اور ملکی امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ہونے والی تفصیلی ملاقات کے بارے میں بھی بریفنگ دی اوران سے مختلف اہم امور پر مشاورت کی۔

نواز شریف نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بڑے بھائی کا کردار ادا کرے اور ہر ممکن مدد فراہم کرے۔بلوچستان کے عوام کی ہر طرح کی مدد کی جائے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ملاقات کی تھی۔وزیراعظم شہباز شریف کاکہناتھا کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل تھا۔
بلوچستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات ہوئی تھی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو عید الفطر کی مبارکبادبھی دی تھی۔وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات میں بلوچستان کی موجودہ اقتصادی، سماجی اور امن وامان کی صورتحال پرگفتگو کی گئی تھی جب کہ اس دوران وفاقی حکومت کے بلوچستان کےلئے جاری ترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا گیاتھا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کو صوبے کی ترقی کے حوالے سے موجودہ منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیاگیا تھا۔اس موقع پر وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل تھا اور اس مقصد کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے ۔حکومت کی اولین کوشش تھی کہ بلوچستان کے تمام مسائل کو فوری حل کیا جائے ۔ بلوچستان کی پسماندگی دور کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv