Social

اعظم سواتی کے الزامات، حماد اظہر کا پارٹی کے تمام عہدے چھوڑنے کا اعلان، رہنماء پی ٹی آئی

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف قائم صدر پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہر نے اعظم سواتی کی جانب سے الزامات عائد کرنے پر پارٹی کے تمام عہدے چھوڑنے کااعلان کر دیا،حماد اظہر کا مستقبل میں پی ٹی آئی میں کارکن کی حیثیت سے کام جاری رکھنے کا فیصلہ،حماد اظہر کاکہنا ہے کہ وہ پہلے بھی دو بار استعفیٰ دے چکے تھے لیکن اسے مسترد کر دیا گیا تھا۔
تاہم اب وہ تیسری اور حتمی بار عہدہ چھوڑ رہے ہیں اور یہ استعفیٰ ناقابل واپسی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ وہ کسی بھی پارٹی عہدے کے خواہشمند نہیں ہیں لیکن بطور کارکن اپنے قائد کیلئے کام کرتے رہیں گے۔اپنے بیان میں حماد اظہر نے استعفیٰ دینے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کے دوران انہیں بتایاتھا کہ عالیہ حمزہ کو کام کرنے میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ ہے۔
اعظم سواتی نے اس معاملے پر بانی پی ٹی آئی کے سامنے میرانام لیا کہ میری وجہ سے عالیہ حمزہ کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔بانی پی ٹی آئی نے اعظم سواتی سے سوال کیا کہ کون رکاوٹ ڈال رہا ہے تو اعظم سواتی نے میرا نام لیا۔حماد اظہرکے مطابق جب میں نے اس سلسلے میں عالیہ حمزہ سے رابطہ کرکے پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی بھی کسی رکاوٹ کا ذکر نہیں کیا ہے ۔
عالیہ حمزہ سے پوچھا کہ آپکو میری طرف سے کبھی رکاوٹ ملی تو انہوں نے تعجب کا اظہار کیا۔ لہٰذا اس مسئلے کا آسان حل موجود ہے کیونکہ ان کے اختیارات پہلے ہی چار ریجنل صدور کو جون 2024 میں منتقل کئے جا چکے تھے حتیٰ کہ یہاں تک کہ ان کے اپنے حلقے کی تنظیم بھی ان کی مشاورت یا مرضی کے بغیر بنائی گئی۔حماد اظہرکا یہ بھی کہنا تھا کہ میں اس سے پہلے بھی دو باراستعفیٰ دے چکا ہوں جس کو رد کیا گیا تھا لیکن اس بار میں نے حتمی فیصلہ کیا ہے کہ میں اب پارٹی کی صدارت نہیں کرونگا اور میرا یہ فیصلہ بالکل حتمی ہے اس فیصلے میں کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں ہوگی کیونکہ اب میں پارٹی میں کسی بھی عہدے کا خواہش مند نہیں ہوں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اعظم سواتی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی تھی۔اعظم سواتی نے بانی پی ٹی آئی کو پنجاب کے معاملات پر بھی کو بریف کیاتھااور انہیں بتایا کہ پنجاب میں عالیہ حمزہ کا راستہ روکا جارہا تھا۔اڈالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی رہنماءاعظم سواتی نے کہا کہ میری بانی پی ٹی آئی سے دیگر دو لوگوں کے ہمراہ ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران میں نے بانی کو مانسہرہ کی کرپشن کے معاملات پر بتایا۔ میں نے بانی کو بتایا کمیٹی کے معاملات سامنے لائے جائیں۔عمران خان کو یہ بھی بتایا کہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ آپ کا سودا نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اگر پارٹی رہنماو¿ں پر کرپشن کے الزمات کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے تو خیبر پختونخوا ہ اسمبلی کے سپیکر کو فوری طور پر اپنے عہدے سے مستفی ہوجانا چاہیے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیاگیا خصوصا پارٹی صورتحال پر مشاورت بھی کی گئی تھی ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv