Social

لاہور میں مختلف سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے ،نوٹیفکیشن جاری

لاہور(نیوزڈیسک)محکمہ سکولز ایجوکیشن نے لاہور کے مختلف سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے ،جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، ان مخصوص علاقوں میں سکول صبح 7 بجے سے 12 بجے تک کھلیں گے،محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے دوران سکولوں کے اوقات کار تبدیل کئے گئے ہیں۔نئے اوقات کار کا اطلاق گلبرگ، ماڈل ٹاون، اچھرہ، جیل روڈ اور فیروز پور روڈ کے سکولوں پر ہوگا۔
جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار کا اطلاق قذافی سٹیڈیم اور ملحقہ علاقوں میں قائم سکولوں پر ہوگا۔محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار کا اطلاق شادمان، کینال روڈ، اپرمال، ظہور الٰہی روڈ کے سکولوں پر ہو گا۔

نوٹیفکیشن میں پی ایس ایل میچز کا 28 مارچ سے 21 اپریل تک کا شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے۔

لاہور میں پی ایس ایل کے میچز 24 اپریل سے 18 مئی تک مختلف دنوں میں شیڈولڈ ہیں۔واضح رہے کہ چند روزقبل بھی محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری سکولوں کیلئے گرمیوں کے نئے اوقات کار کا شیڈول جاری کر دیا تھا جس میںیکم اپریل سے سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کیا گیاتھا۔محکمہ سکولز ایجوکیشن کے مطابق سکولوں کے نئے اوقات کار کے شیڈول کے مطابق 7 اپریل سے 15 اکتوبر تک نافذ العمل کرنے کا اعلان کیاگیاتھا۔
بتایاگیاتھا کہ نئے شیڈول کے مطابق سنگل شفٹ سکولوں میں تعلیمی اوقات صبح ساڑھے 7 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہوں گے۔ جمعہ کے دن سکولوں میں چھٹی ساڑھے 11 بجے ہو گی۔ جبکہ ڈبل شفٹ سکولوں کے اوقات صبح ساڑھے 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔اسی طرح سیکنڈ شفٹ سکول دوپہر 12 بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک کھلے رہیں گے اور جمعہ کے روز سیکنڈ شفٹ سکولوں کی ابتدا دوپہر ڈھائی بجے ہوگی۔تمام اساتذہ کو پابند کیا گیا تھا کہ وہ مقررہ اوقات سے 15 منٹ پہلے سکول پہنچیں اور چھٹی کے بعد آدھا گھنٹہ مزید سکول میں موجود رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں تھیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv