Social

وفاق اور پنجاب حکومت نے ملک میں دہشتگردی کا ذمہ دار عمران خان کو ٹھہرا دیا؛ وزراء کی گفتگو و بیان

لاہور (نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کی وفاقی اور پنجاب حکومت نے ملک میں دہشت گردی کا ذمہ دار عمران خان کو ٹھہرا دیا۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا، انہوں نے قوم کو دہشت گردی کیخلاف یکجا کیا لیکن عمران خان دہشت گردوں کو واپس پاکستان لایا، بانی پی ٹی آئی نے دہشت گردوں کی سہولت کاری کی، نیشنل ایکشن پلان نوازشریف کا متفقہ قومی منصوبہ تھا، عمران خان نے نیشنل ایکشن پلان کی بھی خلاف ورزی کی، قوم نے افواج، پولیس اور عوامی سطح پر قربانیاں دیں، بانی پی ٹی آئی نے شہداء کے لہو سے بے وفائی کی۔
ان کا کہنا ہے کہ 2018ء کے بعد خیبرپختونخواہ میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کی گئی، دہشت گردوں کو واپس لانے کا مجرم بانی پی ٹی آئی ہے، شہدا کے لہو کا حساب بانی پی ٹی آئی کو دینا ہوگا، نوازشریف نے مؤثر آپریشن سے دہشت گردوں کا صفایا کیا، بانی پی ٹی آئی نے دہشت گردوں کو پناہ، رہائش اور فنڈز دیئے، دہشت گردوں کو خیبرپختونخواہ میں لاکر آباد کیا گیا، بانی پی ٹی آئی نے دہشت گردی کو پنپنے دیا، سہولت کاری کی، دہشت گردی کا خاتمہ سہولت کاروں کے احتساب سے ہونا چاہیئے۔

اسی طرح لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ یہ تاثر پایا جارہا ہے ٹی ٹی پی، پاکستان تحریک انصاف کا عسکری ونگ بنتی جارہی ہے، گزشتہ دور میں ہر روز دہشتگردی کے واقعات ہوتے تھے، عمران خان اور پی ٹی آئی دہشتگردوں کے ہر فورم پر حامی رہے، خیبرپختونخواہ میں کچھ لوگ قیام مان کی راہ میں رکاوٹ ہیں، خیبرپختونخواہ کی حکومت سمگلنگ، غیر قانونی تجارت، غیر دستاویزی معیشت کو فروغ دیتی ہے، اس میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا کاروبار، تیل کی سمگلنگ، اشیائے خورونوش، اجناس اور منشیات کی سمگلنگ شامل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دراصل یہ سمگلنگ کا ایک نیٹ ورک ہے جس میں دہشت گردوں کا اور خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف کی حکومت کا گٹھ جوڑ ہے کیوں کہ اس میں ان کا مالی فائدہ ہے، اب آپ کو دکھائی دے گا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت میں ٹمبر، ڈرگ اور منشیات مافیا بھی بیٹھا ہے، تاہم اب معاشی ریفارمز کے تحت ان کے ارد گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے مگر دہشتگردی کو جو فروغ ملا اس کے پیچھے بھی کالا دھن ہے جس سے ان کو فنڈنگ ملتی ہے، تحریک انصاف حکومت نے صوبے میں سمگلنگ اور غیرقانونی سرگرمیوں سے مالی فائدہ اٹھایا، اس کے اندر پارٹی کے کرتا دھرتا بھی شامل ہیں جو عمران خان کی فنڈنگ بھی کرتے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv