Social

امریکہ، سینکڑوں شہروں میں ٹرمپ مخالف مظاہرے، صرف شکاگو میں ڈھائی لاکھ افراد کی احتجاجی مظاہرے میں شرکت

واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکہ کے سینکڑوں شہروں میں صدر ٹرمپ مخالف مظاہرے شروع ہوگئے جہاں مظاہرین نے امریکی صدر کی پالیسیوں کو آمرانہ قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ بھر میں تقریباً 70 لاکھ سے زائد افراد کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تاریخ ساز مظاہرے کیے گئے، ’نو کنگ‘ کے عنوان سے ہونے والے ان مظاہروں کے دوران امریکہ کے سینکڑوں شہروں میں احتجاج کیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ صرف شکاگو میں ڈھائی لاکھ افراد نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی، مظاہرین نے تارکین وطن کی بے دخلی کے لیے چھاپوں اور ریاستوں میں فوج کی تعیناتی کے خلاف غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے نعرے بازی کی، مظاہرین نے ناصرف صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کو آمرانہ قرار دیا بلکہ اس دوران ٹرمپ انتطامیہ کو مزید برداشت نہ کرنے کے حوالے سے شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔

معلوم ہوا ہے کہ امریکہ میں تارکین وطن کی بے دخلی کیلئے چھاپوں اور ڈیموکریٹ ریاستوں میں فوج تعینات کرنے پر شدید ردعمل سامنے دیکھا جارہا ہے، مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹرمپ آمریت اور فوجی جبر کی طرف بڑھ رہے ہیں، جس کی وجہ سے ملک بھر میں مظاہروں میں تیزی آئے گی اور احتجاج کا دائرہ مزید وسیع ہونے کا امکان ہے، تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ مؤقف ہے کہ ’وہ خود کو بادشاہ تصور نہیں کرتے‘، اسی طرح ری پبلکن رہنماؤں کی جانب سے مظاہروں کو امریکہ مخالف قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا گیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv