لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہپی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 6 نومبر کو ملزمان کو فرد جرم کیلئے طلب کر لیا۔
عدالت نے پرویز الٰہی کے شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل بھی طلب کر لئے۔
اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا، جس میں کہا گیا کہ پرویز الہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست پر پراسیکیوٹر نے اعتراض عائد کیا، پراسیکیوشن کے مطابق چودھری پرویز الٰہی گزشتہ سماعت پر بھی پیش نہیں ہوئے تھے۔تحریری حکم میں کہا گیا کہ پراسیکیوٹر نے کہا کہ ابھی اس مقدمے میں فرد جرم عائد نہیں ہوئی۔
Comments