Social

اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب کو زلفی بخاری کی جائیداد نیلام نہ کرنے کا حکم

اسلام آباد (نیوزڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو زلفی بخاری کی جائیداد نیلام نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے قومی احتساب بیورو (نیب) کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء زلفی بخاری کی جائیداد نیلام کرنے سے روکنے کا حکم جاری کیا ہے، اس حوالے سے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بنچ نے آرڈر جاری کیا جہاں زلفی بخاری کی بہن نے درخواست دائر کی تھی کہ جائیداد تقسیم نہیں ہوئی تو نیلامی کا آرڈر جاری نہیں کیا جا سکتا۔
بتایا گیا ہے کہ قومی احتساب بیورو نے القادر ٹرسٹ کیس میں اشتہاری قرار دیئے جانے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کی 800 کنال سے زائد زرعی اراضی نیلام کرنے کا حکم جاری کیا تھا، اس حکم کے بعد تحصیل جنڈ ضلع اٹک کے اسسٹنٹ کمشنر نے جائیداد نیلامی کا باضابطہ اشتہار بھی جاری کیا، جس کے تحت نیلامی میونسپل دفتر جنڈ میں ہونا تھی۔

معلوم ہوا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن ونگ نے اس حوالے سے احکامات جاری کیے جب کہ اشتہار کے ذریعے نیلامی کے لیے پیش کی گئی اراضی میں دو حصے شامل تھے، جن میں ایک 771 کنال 9 مرلے پر مشتمل بڑا رقبہ اور 25 کنال 7 مرلے پر مشتمل دوسرا رقبہ ملا کر یہ کل اراضی تقریباً 800 کنال بنتی ہے جس کی نیلامی نیب کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے کرائی جانا تھی۔
اس معاملے پر اپنا مؤقف دیتے ہوئے زلفی بخاری نے نیب کی ہدایت پر لیے گئے اقدام کو قانون کا سراسر مذاق قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ قانون کا سراسر مذاق اور پاکستان میں رائج موجودہ ناانصاف قانونی نظام کی ایک جھلک ہے، چاہے میری تمام جائیدادیں مجھ سے چھین لی جائیں، میں پھر بھی عمران خان کی رہائی اور جمہوری پاکستان کی جدوجہد سے کبھی پیچھے نہیں ہٹوں گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv