Social

لودھراں کی عوام غریب ضرور مگر بے ضمیر نہیں ،تحریک انصاف کی خرید و فروخت پر پہرہ لگایا،ن لیگ کے اہم رہنما نے سنگین دعوئے کردیئے



اسلام آباد؍لودھراں (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی عبدالرحمن کانجو کا کہنا تھا کہ لودھراں کی عوام غریب ضرور مگر بے ضمیر نہیں ہیں۔ گزشتہ الیکشن سے سبق سیکھا اور تحریک انصاف کی خرید و فروخت پر پہرہ لگایا۔ لودھراں کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر محمد اقبال شاہ نے تحریک انصاف کے علی ترین کو شکست دینے کے بعد مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی عبدالرحمن خان کانجو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا سب سے پہلے شکر ادا کرتا ہوں جیت پر بہت


خوش ہیں گزشتہ الیکشن سے ہم نے بہت سبق سیکھا۔ تحریک انصاف والے کسی طرح سے خرید و فروخت کرتے ہیں ہم نے ان کی خرید و فروخت پر پہرہ لگایا۔ لودھراں کی عوام اور دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں یہاں کی عوام غریب ضرور ہیں مگر بے ضمیر نہیں ہیں۔ ہم لوگوں نے پارٹی وژن اور شہباز شریف کے کاموں کو عوام کے سامنے رکھا۔ ہم سب نے مل کر آخری دس روز میں محنت کی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت لودھراں آنا چاہتی تھی کم وقت میں لوگوں کو حرکت میں لانے پر دشواری پیش آسکتی تھی۔


The post لودھراں کی عوام غریب ضرور مگر بے ضمیر نہیں ،تحریک انصاف کی خرید و فروخت پر پہرہ لگایا،ن لیگ کے اہم رہنما نے سنگین دعوئے کردیئے appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv