Social

عمران خان کی چوہدری نثار کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت،سینیٹر پرویز رشیدکا حیرت انگیزردعمل سامنے آگیا



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشیدنے عمران خان کی چودھری نثار کو پارٹی میں شمولیت کی آفر پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہو ئے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں شمولیت کی آفر عمران اور چودھری نثار کا معاملہ ہے، چودھری نثار سے میرا کیا لینا دینا؟، پاکستان میں سیاسی عمل میں حصہ لینا گناہ ہے، پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہونا بھی نوازشریف کا ہی گناہ ہے جس نے کراچی کو محفوظ بنایا۔


پیر کو سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے عمران خان کی چودھری نثارکوپارٹی میں شمولیت کی آفرپر تبصرہ کرنے سے انکارکر دیا اور کہا کہ تحریک انصاف میں شمولیت کی آفر عمران اورچودھری نثار کامعاملہ ہے،چودھری نثار سے میرا کیا لینا دینا؟۔ انہوں نے کہا پاکستان میں سیاسی عمل میں حصہ لینا گناہ ہے،آج پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہونے جا رہا ہے ،یہ گناہ نوازشریف کا ہی ہے جس نے کراچی کو محفوظ بنایا۔


The post عمران خان کی چوہدری نثار کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت،سینیٹر پرویز رشیدکا حیرت انگیزردعمل سامنے آگیا appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv