Social

شکست کی خبر ملنے پر علی ترین کا کیا حال ہوا؟انتہائی دکھ بھرے لہجے میں ہکلاتے ہوئے کیا کہا؟بیلٹ پیپر پکڑے جانے کے سوال پر حیرت انگیز جواب



لاہور(نیوزڈیسک)شکست کی خبر ملنے پر علی ترین کا کیا حال ہوا؟انتہائی دکھ بھرے لہجے میں ہکلاتے ہوئے کیا کہا؟بیلٹ پیپر پکڑے جانے کے سوال پر حیرت انگیز جواب، تفصیلات کے مطابق لودھراں این اے 154میں ضمنی الیکشن ہارنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین کے


صاحبزادے علی ترین نے بہت اثر لیا ہے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا لہجہ بھرا گیااور وہ ہکلاتے رہے، انہوں نے اس موقع پر بھرائی ہوئی آوازمیں پی ٹی آئی کے ووٹرز اور سپورٹرز کا شکریہ ادا کیا ۔ علی ترین کا کہنا تھا کہ انہوں نے 2015 میں نئے دوست بنانے کا سلسلہ شروع کیا اور آئندہ سالوں میں مزید دوست بناتے چلے جائیں گے۔علی ترین کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے اور سب سے زیادہ میں لودھراں کے ان 90 ہزار لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے ووٹ دیا، میں آپ کے پیار اور دوستی کا بہت ممنون ہوں۔اپنے پیغام میں لودھراں سے باہر اپنے ان سپورٹرز کا بھی علی ترین نے شکریہ ادا کیا جو لودھراں کے الیکشن میں ان کو سپورٹ کرنے کیلئے یہاں آئے تھے۔ علی ترین کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں کی سپورٹ بہت اہمیت رکھتی ہے اور اس پر میں آپ لوگوں کا شکر گزار ہوں‘۔انہوں نے کہا کہ انسان کوشش کرسکتاہے، اللہ کی مرضی ہوتی ہے، میں نے بھرپور کوشش کی ۔ایک سوال پر کہ کچھ بیلٹ پیپر پکڑے گئے ہیں اس بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟ علی ترین نے کہا کہ ہم تک ایسی کوئی خبر نہیں پہنچی لیکن اگر ایسا کچھ ہواہے تو پارٹی اس بارے میں فیصلہ کرے گی۔


The post شکست کی خبر ملنے پر علی ترین کا کیا حال ہوا؟انتہائی دکھ بھرے لہجے میں ہکلاتے ہوئے کیا کہا؟بیلٹ پیپر پکڑے جانے کے سوال پر حیرت انگیز جواب appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv