Social

پاکستان کی غریب عوام کی جیب پر حکمرانوں کا ڈاکہ فی لِٹرپٹرول اور ڈیزل پر کتنا ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے ، ہوشرباتفصیلات سامنے آگئیں



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات پر ہوشربا ٹیکسوں کا انکشاف، تفصیلات سامنے آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات پر ہوشربا ٹیکسز کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ یہ تفصیلات قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں سامنے آئیں۔ وزارت پیٹرولیم کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز کے حوالے سے پیش کی گئی رپورٹ میں انکشاف سامنے آیا ہے کہ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 55 روپے 9 پیسے ہے جب کہ اِس وقت صارفین کےلیے ڈیزل کی قیمت


95 روپے 83 پیسے مقررہے۔ اس طرح فی لیٹرڈیزل پر حکومت صارفین سے 40 روپے 74 پیسے ٹیکسز وصول کررہی ہے یعنی ڈیزل کے ہرلیٹر پرعوام سے 74 فیصد ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 50 روپے 27 پیسے فی لیٹرہے جب کہ صارفین کے لیے پٹرول کی موجودہ قیمت 84 روپے 51 پیسے ہے۔ اس طرح ایک لیٹر پٹرول پر حکومتی ٹیکسزکی شرح 34 روپے 24 پیسے ہے۔ یعنی حکومت پٹرول کی مد میں اصل قیمت پر 68 فیصد ٹیکس وصول کررہی ہے۔


The post پاکستان کی غریب عوام کی جیب پر حکمرانوں کا ڈاکہ فی لِٹرپٹرول اور ڈیزل پر کتنا ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے ، ہوشرباتفصیلات سامنے آگئیں appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv