Social

مشال قتل کیس میں رہا ہونیوالے 26افراد کو رہائی کے بعد قتل کا اعتراف کرنا بھاری پڑ گیا،ویڈیو ثبوت مل گئے،بڑا قدم اُٹھالیاگیا



پشاور(این این آئی)مشال قتل کیس میں رہا ہونے والے چھبیس افراد کے خلاف پشاورہائی کورٹ میں ایپل دائر کردی گئی،مشال کے بھائی ایمل خان کی جانب سے دائر ایپل میں رہا ہونے والے افراد کو پھانسی دینے کی استدعا کی گئی ہے۔مشال قتل کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلہ کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں ایپل دائر کردی گئی ۔اپیل مشال خان کے بھائی ایمل خان کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔اپیل میں کہا گیا ہے کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کرملزمان کو


سزائے موت دی جائے۔ملزمان نے رہا ہونے کے بعد رشکئی انٹرچینج پراپنے جرم کا سب کے سامنے اعتراف کیا تھا،ملزمان کی واقعہ کے دوران ویڈیو ریکارڈ پر موجود ہے،جس میں انھوں نے مشال کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ایپل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اتنے بڑے ظلم کے بعد ایسی سزا اسلامی قوانین کے خلاف ہے۔اگر ملزم موقع پر مومود تھے تو انہیں بھی پھانسی ہونی چاہیئے۔ایپل میں پشاور ہائی کورٹ سے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔


The post مشال قتل کیس میں رہا ہونیوالے 26افراد کو رہائی کے بعد قتل کا اعتراف کرنا بھاری پڑ گیا،ویڈیو ثبوت مل گئے،بڑا قدم اُٹھالیاگیا appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv