Social

تحریک انصاف کی لودھراں میں شکست میں عائشہ گلالئی کا کیا کردار تھا؟ حیرت انگیز اعتراف سامنے آ گیا



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ و ہ (آج) جمعہ کو اپنی نئی جماعت کا اعلان کرینگی ٗ قومی اداروں کے خلاف بیانات دینا درست نہیں ۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لودھراں کے ضمنی الیکشن کے موقع پر جنوبی پنجاب کے عوام کو شعور دلانے کیلئے مہم چلائی کہ پی ٹی آئی کیا ہے اور اس کا منشور کیا ہے، جنوبی پنجاب میں میرے


جلسوں اور مہم کو عوام نے سراہا جس کی وجہ سے علی ترین کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ انہوں نے کہا کہ (آج) جمعہ کو اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کے حوالہ سے اعلان کروں گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لودھراں کے ضمنی الیکشن کے موقع پر نواز شریف مہم چلانے وہاں نہیں گئے، صرف میری وجہ سے لودھراں کی سیٹ مسلم لیگ (ن) نے حاصل کی۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ قومی اداروں کے خلاف بیانات دینا درست نہیں۔


The post تحریک انصاف کی لودھراں میں شکست میں عائشہ گلالئی کا کیا کردار تھا؟ حیرت انگیز اعتراف سامنے آ گیا appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv