بورے والا (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے سابق امیدوار قومی اسمبلی و صوبائی نائب صدر پی ٹی آئی ریاست علی بھٹی اپنے ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہو گئے تفصیلات کے مطابق سابق امیدوار قومی اسمبلی و صوبائی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف ریاست علی بھٹی نے گزشتہ روز بورے والا میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے جلسہ عام میں مسلم لیگ ن کے مقامی ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں ،سید ساجد مہدی نسیم شاہ ،
ایم پی ایز ،چوہدری ارشاد احمد آرائیں ، چوہدری یوسف کسیلیہ و دیگر پارٹی قائدین کی موجودگی میں اپنی پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ ن کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کیادریں اثناء صدر بار میاں افتخار احمد صابر اور جنرل سیکرٹری رانا محمد سلیم نے سردار ظہور احمد ڈوگر کی قیادت میں مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا جس کو میاں محمد شہباز شریف نے سٹیج پر ہاتھ ملا کر خوش آمدید کہا۔
The post تحریک انصاف کے اہم رہنما ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے appeared first on JavedCh.Com.
Comments