Social

باجوڑ ایجنسی ٗریموٹ کنٹرول بم کا دھماکا، رکن امن کمیٹی جاں بحق



باجوڑ ایجنسی (این این آئی)قبائلی علاقے (فاٹا) کی باجوڑ ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم کے دھماکے کے نتیجے میں امن کمیٹی کے رکن عبدالرحمن جاں بحق ہوگیا۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق سڑک کنارے بم کا دھماکہ باجوڑ ایجنسی میں ماموند گٹ اگرہ کے علاقے میں ہوا۔


انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں امن کمیٹی کے رکن عبدالرحمن جاں بحق ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیا اور سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔گزشتہ روز اوکرزئی ایجنسی میں سڑک کنارے نصب باردوی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے تھے۔


The post باجوڑ ایجنسی ٗریموٹ کنٹرول بم کا دھماکا، رکن امن کمیٹی جاں بحق appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv